سندھ حکومت نے تمام سرکاری افسران کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی


کراچی: سندھ حکومت نے پولیس افسران سمیت تمام سرکاری ملازمین کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت پر باقاعدہ پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے میڈیا  پر آنے پر پابندی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے میڈیا پر آنے پر پابندی کے حوالے سے 11 اداروں کو حکومت سندھ کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔ خط آئی جی سندھ، سندھ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو یا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کچھ سرکاری افسران اور سول سرونٹ بغیر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے  ٹاک شوز اور پروگراموں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہو سکے گی

نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری افسران اور سول ملازمین کو بغیر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے کسی بھی ٹی وی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والےسرکاری ملازمین  کے خلاف  قانون  کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں