محکمہ موسمیات نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


کراچی: محکمہ موسمیات نے بارش اور طوفان کی شدت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔

ہم نیوز کے مطابق اب محکمہ موسمیات کراچی سے جاری ہونے والی کوئی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کراچی میں جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والا نیا ریڈار سسٹم ایس بینڈ ڈویلپر ریڈار جنوری 2020 میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس سے تیز ترین موسمیاتی پیشگوئی حاصل ہو گی۔

اب محکمہ موسمیات بتائے گا کہ کون سا بادل کتنی بارش برسائے گا اور بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت کیا ہو گی۔

نصب کیا جانے والا نیا ریڈار سسٹم جنوری کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ نئے ریڈارکی ٹرمینل بلڈنگ کا کام حتمی مراحل میں ہے اور ریڈار ٹاورکی اونچائی 78 میٹر ہے جو 450 کلومیٹر تک کا علاقہ ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے والا ریڈار 200 سے 250 کلومیٹرتک کی پیشگوئی کی صلاحیت رکھتا تھا۔

جاپان کے تعاون سے نصب کیا جانے والا ڈویلپر ریڈار بادلوں کی پیمائش بھی کر سکے گا اور طوفان کے حوالے سے بھی تمام معلومات باآسانی مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ

واضح رہے کہ ڈویلپر ریڈارکی تنصیب پر ایک ہزار 580 ملین کی لاگت آئی ہے۔ جس میں سے 97 فیصد سرمایہ جاپان نےلگایا جبکہ ڈھائی فیصد کا فنڈز حکومت پاکستان نے جاری کیا۔


متعلقہ خبریں