پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی و توڑ پھوڑ : نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی و توڑ پھوڑ: نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تھوڑ پھوڑ کے باعث دس کارڈک مانیٹرز، چار ایکو مشینیں اور تین وینٹی لیٹرزسمیت دیگر اہم آلات و مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔

پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی: عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا

ہم نیوز کے مطابق ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی نے گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ادارے کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سے جاری کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا ہے۔

ایم ایس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وکلا گردی کے نتیجے میں دس کارڈک مانیٹرز، چار ایکو مشینیں، تین وینٹی لیٹرز، ایمرجنسی بیک ہال، 15 سیلنگ پیسز، اے ایم ایس اور ڈاکٹرز روم کے دو دروازے، فارمیسی کے دو شیشے اور سات گملے ٹوٹ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وکلا نے گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی میں مجموعی طور پر ان 15 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جو اسپتال کی حدود میں کھڑی ہوئی تھیں۔

لاہور:پی آئی سی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا

رپورٹ کے مطابق جن گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور جو نقصان پہنچا ہے ان کی تمامتر تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہران نمبر بی این- 565 کی بیک اسکرین، ہنڈا سٹی نمبر ایل ڈبل ای کا دروازہ بمعہ اسکرین اور مہران نمبر ایل او یو- 6730 کی بیک اسکرین تباہ ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرسڈیز نمبر کیو یو-090 کی بیک اسکرین، ویگنار نمبر ایل ای وی- 9589 کی ونڈ اسکرین، ہنڈا سٹی نمبر ایل ای ایف-9502 کی ونڈ اسکرین، سوزوکی نمبر ایل ای ایچ-8228 کی بیک اسکرین، ٹویوٹا نمبر ایل ای سی-5252 کی بیک اسکرین، گاڑی نمبر ایل ای-7182 کی ونڈ اسکرین، کلٹس نمبر ایف ڈی اے-664 کی بیک اسکرین، مہران نمبر ایل ای سی-7005 کی ونڈ اسکرین اور ٹیوٹا نمبر ایل ای- 8850 کی بیک اسکرین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

ایم ایس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ٹیوٹا نمبر ایل ای ڈی -1355 کی بیک اسکرین و چھت، ویگنار نمبر ایل سی ڈی – 6407 کی ونڈ  اسکرین، ٹیوٹا نمبر جی ایل آئی نمبر ایل ای ڈی – 1549 مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں کھڑی ہوئی کلٹس نمبر ایل ای ڈی- 6407 کی باڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں