سابق صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ مکمل

صدارتی پروٹوکول

اسلام آباد:  اسلام آباد کے پمز اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے سابق صدر آصف علی زرداری کا زرداری ہاؤس میں مکمل طبی معائنہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین کل کراچی کے لیے روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم نے اجازت دی تو بلال بھٹو زرداری آج ہی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ موسم بہتر نہ ہوا تو بلاول بھٹو کل اپنے والد کے ساتھ  کل کراچی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تھی۔ سابق صدر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں