ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ریاست مدینہ کی جانب قدم ہے، وزیر اعظم

حکومت نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ریاست مدینہ کی جانب  ایک اور قدم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرز کو ملنے والی رقم میں 62 فیصد اضافہ کیا اور ای او بی آئی پنشن ایک سال میں 5 ہزار 250 سے بڑھا کر 8 ہزار 500 روپے کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشن میں اضافے سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملی گی۔ اس سرمائے کا کثیر حصہ خود ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں شہریت سے متعلق بل کی منظوری پر عمران خان کی بھرپور تنقید

وزیر اعظم نے ای وی بی آئی پنشن میں اضافے کے اقدام پر کہا کہ یہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی منظوری کو مودی حکومت کا ہندو بالادستی کا منظم ایجنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت میں متعصبانہ بل کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکاری کو آڑے ہاتھوں لیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا کہ مودی حکومت میں بھارت منظم طریقے سے ہندو بالادستی کے ایجنڈے کی طرف بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں