لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈاکٹرز وکلا تنازع پر جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ


لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز  اور وکلاء کے درمیان تنازع کا جوڈیشنل انکوائری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پاکستان بار ایسوسی ایشن محمد احسن بھون نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
محمد احسن بھون

انہوں نے کہا کہ تمام وکلاء برادری اس واقعہ پر نہ صرف رنجیدہ ہے بلکہ شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی مطالبہ کرتی ہے۔

احسن بھون  نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اور پولیس وین کو آگ لگانے والے وکلاء کے خلاف پنجاب حکومت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک وقوعہ کا واحد محرک ینگ ڈاکٹرز ایسو ایشن کے ڈاکٹرعرفان  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی بنی رہی پولیس ایوان عدل سے پی آئی سی تک پہنچنے تک وکلاء کو روک سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار 46 وکلاء کی درخواستِ ضمانت دائر

انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں وکلاء اور ڈاکٹرز کسی بھی معاشرہ کے مہذب ترین پیشے ہیں۔

محمد احسن بھون نے کہا کہ وکلاء برادری جذبات میں آ کر کوئی سخت اقدام اٹھانے کے بجائے قانونی طریقہ کار اپنائے۔ وکلاء پر قائم جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔ گرفتار وکلاء کو بلا تاخیر رہا کیا جائے، ورنہ یہ احتجاج بڑھ بھی سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں