حملہ آور وکلا کا تعلق سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی آئی سی پر حملہ آور وکلا کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں ہے یہ بار کی اپنی سیاست ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جن وکلا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کیا ہے ان کو سزا دیکر مثال قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہیئے اور پریشر گروپ حاوی نہیں ہونے چاہیئیں۔ حسن نیازی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے علاوہ وزیر اعظم کے ناقد حفیظ نیازی کا بیٹا بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کے دفتر کی حفاظت پر رینجرز کی تعیناتی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیچارا آئی جی اپنی جان چھڑا رہا ہو گا۔ انہوں نے فیاض چوہان اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ن لیگ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ایسا کچھ نہیں ہے یہ وکلا ہی تھے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ان کی اپنی بار کی سیاست ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی انوکھے مریضوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات پر پہلے توہین عدالت لگ چکی ہے انہیں دھیان رکھنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈاکٹرز وکلا تنازع پر جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ

انہوں ںے کہا کہ سابق صدر کو سرکاری بورڈ کی رپورٹ پر ضمانت عدالت نے دی۔ فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کرنے سے پہلے معلومات لے لیا کریں۔

آصف زرداری کے باہر جانے کے سوال پر ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بیرون ملک نہیں جا رہے وہ کراچی میں ہی علاج کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں