اسلام آباد: طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعطیل

اسلام آباد: طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعطیل

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالب علم جاں بحق، 12 زخمی

اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان جمعرات کی شب ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے پمز اسپتال منقتل کردیا گیا ہے جہاں دو طالبعلموں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہم نیوز نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یونیورسٹی 13 دسمبر بروز جمعہ بند رہے گی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما میاں اسلم نے اس ضمن میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے حالات پہ قابو نہ پایا تو پورا اسلام آباد بند کردیں گے۔

لاہور: سیکورٹی کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طفیل الرحمان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

میاں اسلم نے استفسار کیا ہے کہ پولیس اور رینجرز حالات کنٹرول کرنے میں کیوں ناکام ہیں؟


متعلقہ خبریں