اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد: تصادم میں شدت،ایک جاں بحق 29 طلبا زخمی

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد: تصادم میں شدت،ایک جاں بحق 29 طلبہ زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والے تصادم میں مزید شدت ااگئی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ ایک طالبعلم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر اپنی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

اسلام آباد: طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعطیل

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پمز اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سے لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جنہیں تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق دوران علاج جاں بحق ہونے والے طالبعلم طفیل رحمان کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم نے اپنی جان کی بازی ہاری اور 29 زخمی ہو کر پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد: طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعطیل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر رینجرزکو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کل بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں