ڈی آئی خان: ٹریفک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: ٹریفک حادثہ، پانچ جاں بحق، متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: درابن روڈ پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹریفک حادثہ: کمشنر مکران سمیت چار افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جارہی تھی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور وہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں بھی منتقل کی جارہی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم اور پولیس رپورٹس کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

ڈی جی خان میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق جائے حادثہ سے زخمیوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ پولیس کی ٹیم بھی ثبوت و شواہد اکھٹا کرنے میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں