ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Weather

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار با رش کا بھی امکان ہے۔ وسطی /جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز سندھ ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش سندھ: مٹھی 32 ، میرپورخاص 07 ، شہید بینظیر آباد ، ٹھٹھہ 04 ، حیدرآباد ، ٹنڈوجام 03 ، جیکب آباد ، روہڑی 01 ، بلوچستان: کوئٹہ 14 ، بارکھان 09 ، قلات 08 ، سبی 06 ، دالبندین 03 ، تربت ، جیوانی 01 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 07 ، سیدوشریف 02 ، دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب: بہاولپور (سٹی 16 ، ائیر پورٹ ی 05) ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، ملتان 13 ، خانیوال ، بہاولنگر11 ،کوٹ ادو 10 ، اوکاڑہ 09 ، خان پور 08 ، ڈی جی خان 07 ، لاہور (سٹی 07 ، ائیر پورٹ 05) ، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد، جہلم ،ناروال 05،جھنگ ،بھکر ،لیہ 04 ، گجرات 03، اسلام آباد (زیرہ پوئینٹ ، ائیر پورٹ 02) ، سرگودھا 02،فیصل آباد، ٹوبہ تیک سنگھ 01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 03 اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:سکردو، کالام منفی 06،بگروٹ، گوپس منفی 04، پارا چنارہنزہ، استور منفی 03اور ما لم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں