برطانوی انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد فتح یاب


لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی اپنی نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔

لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد خالد محمود نے برمنگھم سے نشست جیت لی جب کہ اسی جماعت سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے ایک بار پھر کامیاب قرار پائیں۔

ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کی نشست پر پاکستانی نژاد خاتون روزینہ علی کامیاب ہوئیں اور برمنگھم سے اپنی نشست اسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے خالد محمود نے محفوظ کی۔

لیبرپارٹی کے برمنگھم ہال گرین سے امیدوار پاکستانی نژاد طاہر علی کامیاب قرار پائے جب کہ عمران حسین بریڈ فورڈ ایسٹ سے اپنی نشست جیت گئے۔

برطانوی عام انتخابت میں فتح حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کی تیسری خاتون پاکستانی نژاد زارا سلطانہ نے کوونٹری ساؤتھ سے کامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی کنزرویٹو پارٹی کے دو امیدوار بھی پاکستانی نژاد ہیں جن میں عمران احمد بیڈفورڈ شائر سے اور ثاقب بھٹی میریڈن سے اپنی اپنی نشستیں جیتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانوی عام انتخابات میں اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے زیادہ تر پاکستانی نژاد افراد کا تعلق ہارنے والی جماعت لیبر پارٹی سے ہے۔

لیبر پارٹی نے 33 اور کنزرویٹو پارٹی نے 22 مسلمانوں کو انتخابات لڑنے کے لیے ٹکٹس دیے تھے۔


متعلقہ خبریں