آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت منظور


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت نے آغا سراج درانی کو دس لاکھ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

آغا سراج درانی عدالتی کے علاوہ آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، میٹھا خان، شمس الدین خاتون، اسلم پرویز لنگا، ذوالفقار علی ڈاہر، گلزار احمد اور شکیل احمد کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے اور احتساب عدالت نمبر تین میں ان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔

احتساب عدالت آغا سراج درانی کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری مفرور دے چکی ہے۔


متعلقہ خبریں