راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرا دن بھی خراب موسم کی نذر

راولپنڈی ٹیسٹ، کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی ایک مرتبہ پھر خراب موسم کے نذر ہو گیا ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 282 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسرا دن

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

ایمپائرز نے روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔ میچ کے دوسرے روز صرف 18 اعشاریہ 2 اوورز ہی کھیلے جا سکے اور دوسرے کے روز کے میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔

دوسرے روز آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈک ویلاتھے پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

شائقین کے لئے ٹکٹ کی شرط ختم

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ مسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔

پہلا دن

گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوسل مینڈس 10، دنیش چندی مل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈک والا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روک دیا گیا جس کے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں