پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی


لاہور: لاہور کے معروف دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں وکلاء کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے وکلاء میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں

رپوش ہونے والے وکلاء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے وکلاء کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے تاہم پولیس  کوئی گرفتاری نہیں کر سکی۔

پولیس ذرائع نے ہم نیور کو بتایا کہ پی آئی سی پر دھاوا پولنے والے وکلاء میں سے اب تک 81 وکلاء کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب پی آئی سی انتظامیہ نے آج شام تک ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگویکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر  ثاقب شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ 8 بجے ایمرجنسی سروس بحال کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی پر حملہ: 46 گرفتار وکلاء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش

انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں ادویات دے رہے ہیں، کل سے اوپی بھی مکمل بحال ہو جائیگی۔ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا کہ ایمرجنسی بحال ہونے سے پہلے جیل روڈ پر شمع جلانے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سینیئر اور  ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل اسٹاف کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں