پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان


لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے پانچ جنوری تک تمام اسکولز بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی اسکولز میں کی جائیں گی۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے سردی میں شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ ‏پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 29 فروری تک اسکول بند رہیں گے۔

اس سے قبل ملک میں بڑھتی سردی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں