محکمہ اینٹی کرپشن نے 129 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی، شہزاد اکبر


اسلام آبادـ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ  محکمہ  انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 129 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2 ارب روپے کی زمین پنجاب میں واگزار کرائی۔  سات ارب روپے سے زائد کی ریکوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی۔ نیب میں بھی لوگوں نے پلی بارگین کی اور رقوم خزانے میں جمع کرائی گئی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ  پر گزشتہ سال 15. 3 ملین کا خرچہ آیا، جبکہ 2019 میں 8.2 ملین خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کتنا پیسہ لایا؟

انہوں نے کہا کہ  ایسٹ ریکوری یونٹ کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ایسٹ ریکوری یونٹ اداروں کی معاونت کرتا ہے۔ پیسے قومی خزانے میں آتے جسکا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کوآرڈینیشن کے لیے بنایا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ پارلیمان میں سوال کے جواب کو لیکر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔ مجھے اطلاع ملنے تک وہ چلی گئیں تھی۔ میں وہاں جاکر جواب دینا چاہتا تھا۔ اس دور حکومت میں ہر سوال کا فوری جواب دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ میں اٹھارہ سوال لیے پھر رہا ہوں انکا جواب نہیں دیا جاتا ہے۔ ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی کارنامے بھی پکڑے جا رہے ہیں۔ اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ جو چیزیں ہو رہی اسکا سارا قصور میرا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے تمام سوالوں کا تحریری جواب اسمبلی میں دیدیا گیا ہے۔  مریم اورنگزیب اپنے لیڈر سے پوچھ لیں نثار گل کون ہے۔ کیش بوائے کون تھے۔ کیا کھبی مریم اورنگزیب نے اپنے لیڈر سے ایسا سوال کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام اداروں کو آزادی سے کام کرنے دیا جا رہا ہے۔ ادارے ریکوری کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔


متعلقہ خبریں