بارش اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

ہفتے کے روز وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ، کلورکوٹ، خیرپورٹامیوالی، پنڈدادنخان، شرقپور شریف، سمندری، چنیوٹ، خان پور، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف اور ظاہرپیر میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو رہ گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے دھندوالے علاقوں میں شہریوں کو غیرضروری طور پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

ذرائع موٹر وے کے مطابق دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے کراچی موٹروے کئی جگہوں سے بند ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم بالائی سند ھ کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوا بند ہونے کے سبب دھند پڑنے سے حد نگاہ دو کلو میٹر رہ گئی ہے تاہم ہوا چلنے کے بعد مطلع صاف ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بونیر، چترال، دیر، ما لاکنڈ، شانگلہ، سوات، ابیٹ آباد، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ  ،کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔


متعلقہ خبریں