پی آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی جزوی طور پر بحال

پی آئی سی 6 روز بعد مکمل بحال

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ ایمرجنسی کو تین دن بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

ایمرجنسی سروسز کی بحالی سے پہلے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی اور علامتی یادگار پر پھول چڑھائے۔

سربراہ انسٹی ٹیوشن پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع شیخ نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے تاہم مشینری، وینٹی لیٹرز اور ایکو مشینوں کی مرمت اور بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسپتال انتظامیہ نے بھرپور کوشش کر کے ایمرجنسی بحال کی ہے اور جتنے وسائل  ہیں ان کے مطابق سروسز خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پی آئی سی ڈاکٹر اعجاز کھرل ہم نیوز کو بتایا کہ ڈھائی سو میں سے پچاس بیڈز کو کارآمد بنا دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی سٹنٹ لیب اور ایکو کارڈیوگرافی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاہم باقی وارڈز کی بحالی میں وقت لگے گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بڑے نقصانات، ٹوٹنے والے بیڈز اور شیشوں کی مرمت اور بحالی میں وقت لگے گا جس کے بعد ہی اسپتال کے دیگر شعبوں کو مکمل طور پر فعال کیا جا سکے گا۔

پی آئی سی کا کے آوٹ ڈور سے مریضوں کو  ادویات کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن نئے آنے والے مریضوں کا معائنہ شروع نہیں کیا جاسکا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تمام شعبوں کو مکمل فعال کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں