اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست دائر

ڈینیل پرل قتل کیس:ملزمان کی رہائی روکنے کے حکم میں توسیع کی استدعا مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزات قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہوتا ہے اور موجودہ اٹارنی جنرل کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر عدالت عظمی کے ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں دائر کی میں مؤقف اپنایا گیا کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان کی تقرری آرٹیکل 100 اور 179 کی خلاف ورزی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 100 کےتحت فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

خیال رہے کہ حکومت نے سینئر قانون دان انور منصور کو ایک سال قبل اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا تھا اور وہ اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

انور منصورخان کو پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں اٹارنی جنرل بنایا گیا تھا لیکن مارچ 2010 میں این آر او کیس میں وزارت قانون کے عدم تعاون کی وجہ سے انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں