گنے کا کرشنگ سیزن شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ

گنے کا کرشنگ سیزن شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ

فائل فوٹو


رحیم یارخان: صوبہ سندھ سے ملحقہ جنوبی پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان میں گنے کے کرشنگ سیزن کو شفاف بنانے کیلئے حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کے مطابق انہیں مڈل مین، گنے کے وزن اور رقم کی کٹوتی پر کارروائی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطاق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں گنے کی غیرقانونی خریداری اور مڈل مین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شوگرملز کی جانب سے رقم اور وزن کی کٹوتی اور شوگرملز کی جانب سے بروقت سی پی آرز نہ دینے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب اور میں گنے کا کریشنگ سیزن شروع ہوتے ہی مل مالکان نے خریداری کا آغاز کردیا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں شوگر ملز کے علاقائی دفاتر اور وزن کرنے کے کانٹے لگائے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے اس سال گنے کا ریٹ 180 روپے فی من نکالا ہے تاہم کسان اتحاد نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

گنے کے  کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کسانوں کو پہلے ہی پانی نہ ہونے کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ ادھر مل مالکان نے کسانوں کے استحصال کے لیے مختلف طریقے اپنانے شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیں گے، چینی کا ریٹ دگنا ہوسکتا ہے، تو گنے کا ریٹ بھی 300 روپے فی من مقرر کیا جائے۔


متعلقہ خبریں