وزیراعظم کا بھانجا حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد

وزیراعظم کا بھانجا حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) پر حملے کے کیس میں نامزد کردیا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے کیوں کہ وہ توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے تاحال پانچ ریڈ کیے جا چکے ہیں لیکن وہ گرفتار نہیں ہوسکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بھانجے کو میڈیا میں معاملہ آنے کے بعد نامزد کیا گیا پولیس ملزم کی تلاش میں تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

پی آئی سی پر حملے کے دوران حسان نیازی ایڈووکیٹ نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے بلکہ ان کو فوٹیج میں پولیس وین کا دروازہ توڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا بھانجا پیشے کے اعتبار سے وکیل اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار بھی کہتا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس پی آئی سی حملے میں ملوث وکلا کی شناخت کیلئے نادرا اور ویڈیوز سے مدد لے رہی ہے۔ شناخت کیے گئے وکلا کے گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں