پنجاب میں ’ہنرمند جوان پروگرام‘ شروع



لاہور: نوجوانوں کو ہنرمند بنانے، آسان شرائط پر قرضہ دینے اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’ہنر مند جوان پروگرام‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہنر مند جوان پروگرام بہترین منصوبہ ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور وہ روزگار حاصل کر سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہنرمند جوان پروگرام کیلئے حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں جن کے ذریعے ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید کورسز کرائے جائیں گے، ہنرمند جوان پروگرام میں شرکت میرے لئے خوشی کی بات ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہنر مند جوان افتتاحی تقریب میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور اعتماد سے کہتا ہوں کہ ہماری حکومت روزگار کی فراہمی کے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات مستحکم ہو گئے ہیں مگر ہمیں اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو خصوصی طور پر معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 4 ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں