محکمہ تعلیم کے بدعنوان افسران کے خلاف مقدمہ درج  


راجن پور: کرپشن اسکینڈل میں محکمہ تعلیم کے 30 نامزد آفیسران اور 672 اسکولوں کے سربراہان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  2014 میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری کے لیے دیے گئے 10 کروڑ کے فنڈز میں خرد برد کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری کے لیے ہر ایک سکول کو ایک لاکھ  سے 13 لاکھ کے فنڈز مہیا کیے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنیچر کرپشن کیس کی انکوائری کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکسپرٹ ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا تھا، اس پر ٹیکنیکل ٹیم نے دیے گئے فنڈز میں 4 کروڑ 69 لاکھ کی کرپشن کا تخمینہ لگایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیکنیکل رپورٹس اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں