پاکستانیوں نے 2019 کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ کسے تلاش کیا؟

سال 2020، پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ ہوا ؟ آپ بھی جانیںٍ

دنیا کا بہترین سرچ انجن گوگل ہر سال جہاں عالمی سطح پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات اور شخصیات کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرتا ہے وہیں وہ ہر ملک کی سرچ کو بھی سامنے لاتا ہے۔

2019 اب اختتام کو پہنچ رہا ہے، گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال کے دوران وہ تمام موضوعات اور شخصیات بیان کر دی ہیں جنہیں پاکستانی قوم نے سب سے زیادہ ان کے سرچ انجن پر ڈھونڈا ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ماڈل اور اداکارہ نیمل خاور ہیں جنہوں نے حال ہی میں مشہور اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کی ہے۔

نیمل کے بعد گوگل میں تلاش کی جانے والی شخصیات میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد مرحوم، کرکٹر بابر اعظم اور آصف علی شامل ہیں، اگلا نمبر مشہور بھارتی موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع کا ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی دس شخصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

نیمل خاور            اداکارہ

وحید مراد              اداکار

بابر اعظم              کرکٹر

آصف علی              کرکٹر

عدنان سمیع             موسیقار و گلوکار

سارا علی خان          اداکارہ

محمد عامر              کرکٹر

علیزے شاہ             اداکارہ

ابھی نندن وردھمان   پاکستان میں گرفتار شدہ بھارتی پائلٹ

مدیحہ نقوی             اینکر

شخصیات سے ہٹ کر جن عمومی موضوعات کو گوگل میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں سے پہلے دس مندرجہ ذیل ہیں۔

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

لائیو کرکٹ

سونی لائیو

پی ایس ایل 4  شیڈول

کرکٹ ورلڈ کپ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

پی ٹی وی اسپورٹس

پاکستان بمقابلہ بھارت

سری لنکا بمقابلہ پاکستان

اسی طرح سال رواں کے دوران ٹی وی اور ڈرامے کے میدان میں پہلی دس گوگل تلاش یہ رہیں۔

ایونجرز اینڈ گیم

بگ باس 13

عہد وفا

سنو چندہ سیزن 2

کبیر سنگھ

کیپٹن مارول

میرے پاس تم ہو

موٹو پتلو 2019

بھروسہ پیار ترا

گلی بوائے

 


متعلقہ خبریں