چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار


ساہیوال: ساہیوال پولیس نے  گزشتہ دنوں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چار سالہ مریم کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال علی ضیاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم علی شیر مقتولہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے

پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار مجرم علی شیر کا مقتولہ بچی سے ڈی این اے میچ ہوگیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال کے مطابق گرفتار ملزم نے چار سالہ بچی مریم کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سالہ بچی سے زیادتی: 16 سالہ ملزم گرفتار

پولیس نے گزشتہ روز چار سالہ مریم کے اغواء کا مقدمہ تھانہ غلہ منڈی میں درج کرایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

دریں اثناء چار سالہ مقتولہ بچی مریم کے والد  نے گرفتار ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

 


متعلقہ خبریں