پی آئی سی  لاہور پر حملہ: کراچی کے بعض وکلاء نے انسانیت سوز واقعہ کی حمایت کردی


کراچی: لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلاء کے حملے کے واقعے کے بعد کراچی کے بعض وکلاء نے بھی انسانیت سوز واقعہ کی حمایت کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اشتعال انگیز وڈیو میں  وکلاء کہہ رہے ہیں کہ لاہور میں  پہلے ڈاکٹروں نے وکلاء پرحملہ کیا، ہم نے صرف جواب  دیا  ہے۔ کہیں کے بھی اسپتال ہوں ہم ڈاکٹرز کو نہیں چھوڑیں گے۔

مختلف وکلاء کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی دھمکی آمیز وڈیو میں وکلاء کا کہنا ہے کہاسپتال سرکاری ہوں یا غیرسرکاری، ملک وکلاء نے بنایا تھا۔

کراچی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اور ڈاکٹروں نے کچھ  کیا تو ملک بھر کے اسپتالتوں میں گھس کر ماریں گے.

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی

ویڈیو بیان میں کراچی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں وکلاء پرحملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان وکلاء کوخوش آمدید کہتےہیں جنہوں نےحملہ کیا۔

ویڈیو بیان میں وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کی  وکلاء برادری کے ساتھ  ہیں، جوکیا ہے وہ اچھا کیا ہے۔

وکلا نے بیان میں دھمکی دی ہے کہ وہ کراچی سے نکل  رہے ہیں، کل لاہور کا کوئی بھی ڈاکٹر نہیں  بچے گا۔ ڈاکٹرز اور پولیس معافی مانگیں، تب  ہی چھوڑیں گے۔

ویڈیو بیان میں وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ کراچی بار کے انتخابات  میں مصروف  ہیں، ورنہ وہ کسی بھی ڈاکٹر کو جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں سے نہیں نکلنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں