نریندر مودی سیڑھیوں سے پھسل گئے، ویڈیو وائرل


کانپور: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیڑھیوں سے پھسل کر گر گئے، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مختلف قسم کے تبصرے شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وہ نیشنل گنگا کونسل میں شرکت کے لیے کانپور گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے نمانی گنگا پراجیکٹ پر حکام سے گفتگو کی۔

بعد ازاں وہ اس پراجیکٹ کے اثرات دیکھنے کشتی کے ذریعے اٹل گھاٹ پہنچے جہاں سے واپسی پربھارتی وزیراعظم سیڑھیوں پر لڑکھڑائے اور نیچے گر گئے۔

ان کے محافظوں نے فوری طور پر انہیں اٹھنے میں مدد دی اور ایک ڈبل ڈیکر موٹربوٹ منگوائی گئی جس پر بیٹھ کر وہ واپس پہنچے۔


متعلقہ خبریں