اسلامک یونیورسٹی تصادم، ہاسٹلز میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلامک انٹرنینشل یونیورسٹی میں تصادم ، ایک جاں بحق، 12 طلبا زخمی

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تصادم کے باعث انتظامیہ نے جامعہ کے ہاسٹلز میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ کے اولڈ اور نیو کیمپس کے ہاسٹلز میں مقیم تمام پاکستانی لڑکوں کو آج سہ پہر 4 بجے تک ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم طفیل الرحمان نے اپنی جان کی بازی ہاری اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

اسلامی جمیعت طلبا کا دعویٰ ہے کہ مخالف تنظیم نے ان کے پرامن پروگرام پر حملہ کیا جبکہ  سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل اسلامک یونیورسٹی کے عہدیداران نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر پہلے جمیعت کے کارکنوں نے حملہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سرائیکی کونسل کے چیئرمین علی نقی کا سر پھٹ گیا، جب اس کے خلاف طلبا احتجاج کرنے گئے تو جمیعت نے دوبارہ حملہ کر دیا اور دونوں گروہوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔


متعلقہ خبریں