لاہور: شہری پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار


لاہور میں تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بااثر شخص کو اسلحہ کی نوک پرعام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیا اور تشدد کرنے والے عقیل مرزا کی گرفتاری کے لیے ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیں۔

ٹیموں کی جانب سے پہلے عقیل مرزا کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہوسکا بعدازاں ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کی گاڑی کو ٹریک کرکے اسے اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والا عقیل مرزا کینٹ فیزون کا رہائشی ہے۔ اس کی اسلحہ تانے شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عقیل مرزانے شہری پر پستول تاننے، دھمکانے اور ڈرانے کے علاوہ اسلحے کی زور پر لاتوں سے بھی مارا تھا۔


متعلقہ خبریں