راولپنڈی ٹیسٹ: عابد علی نے ڈیبیو پر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا


راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو مچ میں سینچری اسکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

سلامی بلے باز نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے پہلی ون ڈے سینچری بھی اسکور کی تھی۔

اس طرح وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو کے دوران سینچری اسکور کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے سینچری اسکور کی جبکہ پاکستان کی جانب شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں