ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنا اعزاز کی بات ہے، عابد علی

میرے خیال میں پاکستان نے یہ میچ جیت لیا، سری لنکن کھلاڑی ڈی سلوا


راولپنڈی: پاکستانی بلے باز عابد علی نے کہا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ میں انتظار کر رہا تھا کہ اچھا وقت آئے گا تو میں اپنے آپ کو ثابت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چار سال تک کھیلا ہوں اس لیے مجھے اندازا تھا کہ اپنی اننگز کو کیسے بہتر کرنا ہے۔

عابد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی میچ میں کھیلنے کا انہیں موقع ملا۔ مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ میرے والدین کی جانب سے مجھے بہت سپورٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں، میں 97 اسکور پر تھوڑا کنفیوز ہوا تھا تاہم انہوں نے مجھ میں اعتماد بڑھایا اور سنچری مکمل کرنے کے لیے معاونت کی۔

عابد علی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے باہر ہوا تو فٹنس اور اسکلز کو بہتر کرنے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی موسم کہ صورتحال کے باوجود امید تھی کہ باری آئے گی۔

سری لنکن اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے دھننجیا ڈی سلوا نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنے کو موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ بری روشنی کی وجہ سے ہمیں کھیلنے میں کافی مشکل ہوئی۔

ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان نے یہ میچ جیت لیا تاہم ہم نے اس میچ میں بیٹنگ کو بہت انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں نے ہمیں بہت پیار دیا ہے، میری سینچری تاریخی تھی کیونکہ راولپنڈی میں 15 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ہوئی۔

جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ یہ ٹیسٹ میچ بارش جیتی یا کراؤڈ جیتا؟ تو اس کے جواب میں ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ پاکستان۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس لانے میں سری لنکا نے اہم کردار ادا کیا، ایسا کرکے اچھا لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی کیونکہ فاسٹ بولرز کے لیے کنڈیشنز سازگار تھیں۔


متعلقہ خبریں