اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی مزید دو دن تک بند رہے گی

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی مزید دو دن تک بند رہے گی

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد آئندہ دو دن تک مزید بند رہے گی۔ اس بات کا اعلان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسلامک یونیورسٹی تصادم، ہاسٹلز میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  دونوں کیمپسز میں تدریسی عمل بند رہے گا۔ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں چند روز قبل طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جان کی بازی ہار گیا تھا جب کہ 29 طلبا زخمی ہو کر پمز اسپتال علاج معالجے کے لیے لائے گئے تھے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی زبیر شیخ کی سربراہی میں پولیس اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ اس موقع پر پولیس کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکار بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی معاونت فراہم کررہی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی طلبا کو علیحدہ کردیا گیا ہے جب ہاسٹلز کے تمام کمروں کی اچھی طرح چھان بین کی جارہی ہے۔

اسلام آباد: طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعطیل

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکار سرچ آپریشن کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ہاسٹلز میں اسلحہ سمیت کسی بھی قسم کی غیر قانونی اشیا موجود نہ ہوں۔ پولیس اور انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ ہاسٹلز میں کسی بھی قسم کا ایسا لٹریچر موجود نہ ہو جو انتہا پسندی کو فروغ دینے کا سبب بن سکتا ہو۔

 


متعلقہ خبریں