ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی سبکی

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی سبکی

فوٹو: فائل


استنبول: ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سبکی اٹھانہ پڑی اور پاکستان نے تقریر میں بھارتی وفد کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا سالانہ اجلاس ترکی میں جاری ہے۔ جہاں سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کی تقریر کے دوران بھارتی وفد نے مداخلت ڈالنے کی کوشش کی تو سینیٹر محمد علی سیف نے بھارتی وفد کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرین بنیں مودی نہ بنیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے بھارتی وفد کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ جواب کے لیے اپنی باری کا انتظار کریں۔ مجھے افسوس ہے بھارتی وفد ایک دہشت گرد کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا اور بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا جواب بھی مل گیا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ اپنے چائے کا کپ بھی پاکستان میں بھول گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی سی واقعے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، بیرسٹر اعتزاز احسن

بیرسٹر محمد علی سیف نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں