عالمی فائبر آپٹک کی خرابی دور: انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات کا خاتمہ

فائبر آپٹک میں پیدا ہونے والی خرابی دور: انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات کا خاتمہ

اسلام آباد: بین الاقوامی فائبر آپٹک میں پیدا ہونے والی خرابی دور کردی گئی ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان پی ٹی سی ایل کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائبر آپٹک میں پیدا ہونے والی خرابی دور کردی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

عالمی فائبر آپٹک میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث انٹرنیٹ صارفین کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

عالمی سب میرین کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر

ہم نیوز نے پی ٹی سی ایل ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ دوحہ کے قریب سمندر میں فائبر آپٹک کیبل میں خرابی پیدا ہوئی ہے جسے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل اے اے ای ون زیر سمندر کیبل ہے۔ پی ٹی سی ایل بین الاقوامی کنسورشیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔

انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کیلئے منصوبہ تیار

پی ٹی سی ایل ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ فائبر آپٹک کیبل کی خرابی جلد از جلد دور کرنے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں