آصف زرداری سے آصفہ بھٹو، سراج درانی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر کی ملاقات

آصف زرداری سے آصفہ بھٹو، سراج درانی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر کی ملاقات

فائل فوٹو


کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری، قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اؔغا سراج درانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سمیت چند دیگر اہم افراد نے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عدم موجودگی میں آئین کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اس وقت قائم مقام گورنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آصفہ بھٹو زرداری ضیاالدین اسپتال پہنچیں اور اپنے والد کی خٰریت دریافت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی جو سابق صدر پاکستان کے ذاتی دوستوں میں بھی شمار ہوتے ہیں، اسپتال پہنچے تو ان کے ساتھ آصف علی زرداری کا پسندیدہ کیک اور پھولوں کا گلدستہ بھی تھا۔

سابق صدر پاکستان سے قائم مقام گورنر اور صوبائی وزیراعلیٰ نے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف حکومتی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر ہری رام نے بھی ضیاء الدین اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔


متعلقہ خبریں