کُہر اور دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جب کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کُہرپڑ سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کی صبح کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں پڑ سکتی ہے۔

لاہور سے ملتان موٹر وے دھند کم ہونے کے باعث کھول دی گئی ہے۔ موٹروے M-2 لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جب کہ بعض علاقوں میں کُہر پڑنے کا ابھی امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم بالائی سند ھ میں صبح اوررات کے وقت شدید دھند پڑے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم لسبیلہ، راولپنڈی ،پشاور، دیر، ہزارہ اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں