اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 728 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں 40 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 785 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 699 پوائنٹس تک ٹریڈ کرتا نظر آیا جبکہ آج کاروباری میں کسی قسم کا منفی رجحان نہیں دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتے ہوئے 728 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 644 پوائنٹس پر پہنچ کر گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 22 کروڑ، 23 لاکھ، 25 ہزار 260  شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11 ارب، 31 کروڑ، 58 لاکھ، 92 ہزار 824 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں