آرمی پبلک اسکول حملے کے اہم سہولت کار کو پھانسی دے دی گئی

آرمی پبلک اسکول

فائل فوٹو


اسلام آباد: آرمی پبلک اسکول حملے کے اہم سہولت کار اور دہشتگرد تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی ہے جو کہ مسلح افواج پرحملوں اور خودکش بمباروں کو پناہ دینے میں ملوث تھا۔

تاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں استتعمال ہوا۔ اس نے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا جب کہ فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل میں 2 دسمبر 2015 کو تختہ دار پرلٹکایا گیا۔ دہشت گردوں میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحییٰ شامل تھے۔

چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔


خیال رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 125 طلبہ سمیت 151 افراد شہید ہوئے تھے۔

پشاور کی فضا دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھی، جدید اسحلے سے لیس امن دشمنوں نے نہتے بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایا۔

سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم اور سیکیورٹی اداروں نے نئے عزم کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اوران پر پاک دھرتی کی زمین تنگ کر دی۔
معصوم بچوں پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو افواج پاکستان نے اسی وقت آپریشن میں جہنم واصل کردیا اور ان کے سہولت کار بھی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں