مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ابھی تو منہ کے بل گرے ہو آگے دیکھو کیا ہوتا ہے، انہوں نے مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت دکھا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کئی سالوں سے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، اب آسام کے مسلمانوں کی شناخت چھین لی گئی ہے، پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث اقلتیں غیر محفوظ ہیں اور آج  پورا ہندوستان جل رہا ہے۔

مشعال ملک نے جامعہ ملی اسلامیہ یونیورسٹی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نےنہتے طلبا کو جس طرح لہو لہان کیا گیا تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔


متعلقہ خبریں