پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکہ، تین افراد زخمی

فائل فوٹو


پشاور: ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور آفریدی کے مطابق ہائی کورٹ کے باہر غیرقانونی پارکنگ میں بارہ بج کر پانچ منٹ پر سڑک سے گزرنے والا رکشے میں دھماکہ ہوا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رکشہ میں 4کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا

پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں۔

دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ پولیس اور تفتیشی حکام جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے گی۔


متعلقہ خبریں