ہم نیٹ ورک کی صدر اور سی ای او کا الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال راولپنڈی کا دورہ


راولپنڈی: ہم نیٹ ورک کی صدرسلطانہ صدیقی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) درید قریشی نے آج الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

الشفا آئی ٹرسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹرنے اسپتال پہنچنے پر سلطانہ صدیقی اوردرید قریشی کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ہم نیٹ ورک کی صدر و سی ای او کواسپتال میں مفت علاج سے متعلق پریزینٹیشن دی گئی اور مختلف وارڈز کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزید برآں اسپتال انتظامیہ نے صدر، سی ای او ہم نیٹ ورک کوعلاج سے متعلق ڈاکیومنٹری بھی دکھائی۔


متعلقہ خبریں