سٹیزن پورٹل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ ہو گئی

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے پورٹل کی جانب سے شکایات پر بغیر تصدیق کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر رانا فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات پر قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی کی جاتی ہے، درخواست بے بنیاد ہے مسترد کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہوتے ہی یک طرفہ کارروائی کی جاتی ہے اور اس سے قبل متعلقہ سرکاری افسر یا ملازم کا مؤقف تک نہیں سنا جاتا۔ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہرشہری کو شفاف ٹرائل کاحق حاصل ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سٹیزن پورٹل کی یکطرفہ کارروائیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں