مولانا فضل الرحمان کا زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا

جمعے کی شب عدالتی ضمانت پر رہائی پانے والے سابق صدر کراچی پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد مراد علی شاہ کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ نے ملکی سیاست کا جمود توڑا، مولانا فضل الرحمان

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد احتساب عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے بدلے آصف زرداری کو رہا کردیا تھا۔

رہائی کے وقت سابق صدر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیراعلاج تھے۔ اسپتال سے رہائی کے بعد زرداری سیدھے زرداری ہاؤس چلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں