شہریت کا متنازع بل: بھارت پر امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی تنقید

بھارت: مودی کے 5 سال، 98 ہزار 450 بھارتیوں نے خود کشیاں کیں

نئی دہلی: بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کو امریکہ اور چین سمیت دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اقدام کے ذریعے خود اپنے ملک کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے جس کی معیشت مسلسل زوال پذیر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی معیشت کو دلدل سے نکالنے کی بجائے مودی حکومت دوسرے اقدامات اٹھانے میں مصروف ہے جو سیکولر ازم پر مبنی بھارتی آئین کے یکسر منافی اور جرمنی میں نازی دور کی کارروائیوں سے مشابہ ہے۔

چینی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کی بجائے مودی حکومت ایسے معاملات میں پھنس گئی ہے جن سے سوائے نقصان کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب مودی کو پہلی بار امریکی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی ایلچی برائے مذہبی آزادی سام براؤن بیک کے مطابق امریکہ کو بھارت کےشہریت بل پر شدید تشویش ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی سبکی

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

اس سے قبل امریکہ کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھی بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی کمیشن کے مطابق مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو بل میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ بگڑتے حالات کے پیش نظر برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


متعلقہ خبریں