انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی مزید توسیع کردی۔

ہم نیوز کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی گئی۔

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ادارے کو تاحال نو لاکھ گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا تھا۔

رواں سال اگست میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں اور اس کی نگرانی  کیلئے سافٹ ویئر بھی لانچ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سافٹ ویئر ٹیکس دہندگان پرعائد سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا جبکہ سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بنا کر ایک صفحے تک محدود کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ایسا مرکزی نظام آجائے جس سے معلوم ہو سکے کہ کتنا پیسہ منتقل ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں