چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی: اسپیکر کی حکومتی اراکین سے مشاورت

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی: اسپیکر کی حکومتی اراکین سے مشاورت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی نامزدگی پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کا تاحال خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کی اندرونی کہانی

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی نامزدگی پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان نہ صرف مذاکرات نہیں ہوسکے ہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں بلوایا جا سکا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو اس ضمن میں بتایا کہ اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر نے حکومتی اراکین سے مشاورت کی ہے جس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اوروفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے عدالت جانا بہتر فیصلہ نہیں ہے، کائرہ کا اعتراف

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو اراکین کی نامزدگی کے مسئلے پر حزب اختلاف کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ حزب اختلاف کی جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اراکین اس کی مرضی سے نامزد کیے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر: عمران خان کے تجویز کردہ نام پر ن لیگ نیم رضامند ہوگئی؟

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حزب اختلاف کا یہ بھی استدلال ہے کہ اگر حکومت سندھ اور بلوچستان کے اراکین اس کی مرضی سے نامزد کرے تو جواباً وہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ شخصیت کوبطور چیف الیکشن کمشنر قبول کرلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ وہ شخصیت بابر یعقوب فتح محمد کی نہ ہو۔


متعلقہ خبریں