متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے، شاہ محمودقریشی

متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستوں نے متنازع قانون مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں آرایس ایس کی سوچ غالب آگئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے۔

شہریت کا متنازع بل: بھارت پر امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی تنقید

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بھارتی شہریت بل کی مخالفت کی جارہی ہے اور پاکستان نے بھی بھارت کے شہریت بل کو مسترد کردیا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاری احتجاج مودی کی سوچ کا عکاس ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے مظاہروں نے ہنگاموں کی شکل اختیار کرلی ہے اور وہاں پرامن مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ وادی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی چنار میں دن رات کا کرفیو جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

بھارت:متنازعہ قانون کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس آج بھی بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔


متعلقہ خبریں