’نوازشریف کی صحت کی بہتری کیلئے ڈاکٹروں کی کوششیں جاری ہیں‘

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لندن:  نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کی بہتری کیلئے ڈاکٹرز اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کچھ نئی ادویات دی جا رہی ہیں۔ مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے اور آئندہ ہفتے متعدد اپائنٹمنٹس ہیں۔ نواز شریف کے دل کی بیماری کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے

حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور ہمشیرہ مریم نواز کو پاکستان میں علیحدہ علیحدہ قید رکھا گیا۔ والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں، ہمیں ان سے اچھی امید ہے۔ ہماری ہمیشہ جدوجہد رہی ہے کہ عدالتیں آزاد ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کی بیماری ابھی تک تشخیص نہ کرسکے، ڈاکٹر عدنان

ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بہتر گھنٹوں میں امریکہ جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ پلیٹ لیٹس کا مسئلہ حل ہونے تک امریکہ جانے کا فائدہ نہیں ہو گا۔ پلیٹ لیٹس کا معاملہ برطانیہ میں حل نہ ہوا تو امریکہ لے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں