بار کونسل اور وکلا کی ہڑتال غیر قانونی قرار

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر کیے جانے والے حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پراپرٹی اور اسپتال پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سانحہ پی آئی سی پر سینئر وکلاء نے معافی مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے 54 وکلا نے پاکستان بار کونسل کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا ہے کہ  پی آئی سی پر وکلا کی جانب سے کیے جانے والے حملے سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اسپتال حملہ کیس: ’اس طرح جنگوں میں بھی نہیں ہوتا‘

پاکستان بار کونسل کو لکھے جانے والے خط میں پی آئی سی پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے واقعہ نے وکالت کو بدنام کیا ہے۔

اسپتال حملہ، وزیراعظم کے بھانجے حسان خان کو ریلیف دیدیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 54 وکلا نے تحریر کردہ اپنے کھلے خط میں بار کونسل اور وکلا کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

مشتعل وکلا نے پانچ دن قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی پہ حملہ کرکے شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کی وجہ سے وہاں زیر علاج مریضوں کو ازحد مشکلات پیش آئی تھیں۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مریض اپنی جانوں کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں